پرینکا کی مقبولیت کا ریکارڈ
بالی وڈ اداکارہ پرینکا چوپڑا سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر کافی مقبول ہیں تاہم حال ہی میں اداکارہ پرینکا چوپڑا کے مداحوں کی تعدادمیں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے ۔ ان کے فالورز کی تعداد 22 ملین تک جا پہنچی ہے۔ اس نئے ریکاڈ پر پرینکا نے اپنے مداحوں سے اظہار تشکرکیا ہے ۔ سابق مس یونیورس پرینکا چوپڑا ان دنوں ہالی وڈ پراجیکٹ کررہی ہیں۔