Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویاگرا ملاشہد ضبط ، دکاندارو ں پر جرمانہ

    جدہ - - - -  ریجنل بلدیہ کے شعبہ ماحولیات کی تفتیشی کمیٹی نے  ویاگراملا شہد فروخت کرنے پر متعددتاجروں کے خلاف جرمانے عائد کر دیئے ۔ عکاظ اخبار کے مطابق بلدیہ کی تفتیشی ٹیموں نے جڑی بوٹیاں فروخت کرنے والی دکانوں پر موجود شہد کا لیبارٹری تجزیہ کیا تو اس میں " ویاگرا" کے اجزاء پائے گئے ۔ کمیٹی نے دکانداور ں کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں متعلقہ ادارے کے حوالے کر دیا جہاں انکے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی ۔ کمیٹی کے رکن کا کہنا ہے کہ دیسی جڑی بوٹیاں فروخت کرنے والی دکانوں میں کیمیکل ادویات ملا شہد رکھنا خلاف قانون ہے جس پر جرمانہ کیا جائے گا ۔
مزید پڑھیں:- - - - -ہیروئن اسمگل کرنے والے پاکستانی کا سر قلم

شیئر: