Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی فلم میں کام کا تجربہ شاندار رہا، وائم دھمانی

 اداکارہ وماڈل وائم عماردھمانی نے کہا ہے کہ پاکستان ایک خوبصورت ملک ہے اوریہاں کام کرنے کا تجربہ بھی بہت شانداررہا۔اپنے ایک انٹرویو میں وائم نے کہا کہ پاکستانی فلم انڈسٹری، لالی وڈ کا نیا دورشروع ہوچکا ہے جس طرح نوجوان فلم میکرز اچھے موضوعات اورلوکیشنز کے ساتھ بہترین فلمیں پروڈیوس کررہے ہیں ، اگراس کے ساتھ ساتھ غیرملکی فنکاروں کو بھی اپنی فلموں کا حصہ بنایا جائے تواس سے بہت فائدہ پہنچے گا۔اداکارہ نے کہا کہ میں نے اپنے کیرئیرکا آغازمراکش سے بطورمیزبان کیا تھا۔ میزبانی کرتے ہوئے مجھے اداکاری کی آفرزشروع ہوئیں تومیں نے پہلے اداکاری کی تربیت حاصل کی اوراسی طرح گلوکاری کی بھی باقاعدہ تعلیم حاصل کی۔ میں خود کوبہت خوش قسمت سمجھتی ہوں کہ میرے کام کو بہت سراہاگیا اورتھوڑے ہی عرصے میں میرا شمارمڈل ایسٹ کی سپراسٹارز میں ہونے لگا۔ پاکستانی فلم کے لئے مجھ سے ہدایتکارشہزادرفیق نے رابطہ کیا اورمجھے اپنی فلم میں مرکزی کردار کی پیشکش کی ۔یہ تجربہ بہت اچھا رہا۔
 

شیئر: