بالی وڈ کی مشہور اداکارہ رانی مکھرجی کی نئی ہندی فلم ' ہچکی' کا نیا گیت جاری کردیاگیا۔یہ گیت ارجیت سنگھ اور جیسلین رائل نے گایاہے۔ فلم کے اس گیت کی وڈیو میں رانی مکھرجی اسکول کے بچوں کےساتھ مختلف سرگرمیوں اور سائنسی پریکٹیکلز میں مشغول دکھائی دے رہی ہیں۔ فلم ہچکی 23 مارچ کو ریلیز کردی جائے گی ۔رانی مکھرجی اس فلم کے ذریعے کئی برس کے بعد بالی وڈ میں لوٹ رہی ہیں۔