Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

علی جہانگیر صدیقی امریکہ میں نئے پاکستانی سفیر

اسلام آباد... وزیراعظم کے معاون خصوصی علی جہانگیر صدیقی کو امر یکہ میں پاکستانی سفیر مقرر کردیا گیا ۔آئندہ ہ ماہ ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری کی مدت ملازمت ختم ہورہی ہے۔وزیر اعظم نے نئے سفیر کے تقرر منظوری دے دی۔ امریکی وزارت خارجہ کی منظوری کے بعدنوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔ علی جہانگیر صدیقی ملک کے معروف کاروباری گروپ جے ایس گروپ کے مالک جہانگیر صدیقی کے صاحبزادے ہیں۔ علی جہانگیر صدیقی کو اگست 2017 سے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے معاون خصوصی مقرر کیا گیا تھا، تاہم کوئی قلمدان نہیں دیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں:دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پر عزم ہیں،تہمینہ جنجوعہ

شیئر: