بالی وڈ فلمساز پاکستانیوں کیساتھ کام کے خواہشمند
ان دنوں بالی وڈ فلم انڈسٹری میں پاکستانی اداکاراوں کو تنقید کا نشانہ بناکر ان کے کام کرنے پر مکمل پابندی عائد ہے اس کے باوجود بالی وڈ فلمساز پاکستانی اداکاروں کے بہترین ٹیلنٹ کے باعث ان کےساتھ کام کرنے کی خواہش رکھتے ہیں ۔ بالی وڈ کی مشہور فلمساز سونالی بوس کا کہنا ہے کہ وہ پاکستانی اداکار فواد خان کو فلم میں کاسٹ کرنا چاہتی ہیں لیکن شدید خواہش کے باوجود وہ ایسا نہیں کرسکتیں کیونکہ بالی وڈ میں پاکستانی فنکاروں کے کام کرنے پر پابندی عائد ہے۔انہوں نے کہا کہ بالی وڈ میں پاکستانی فنکاروںپر پابندی نہیں ہونی چاہئے۔میں فواد خان کے ساتھ فلم بنانا چاہتی ہوںلیکن مسئلہ یہ ہے کہ فلم نگری میں اس پر کوئی بھی میری حمایت نہیں کرے گا۔