Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نوکیا 7 پلس کی پہلی کھیپ پانچ منٹ میں فروخت

نوکیا کمپنی کی جانب سے نوکیا 7 پلس اسمارٹ فون کو چائنا میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا جو کہ محض پانچ منٹ میں ہی مکمل فروخت ہوگیا۔ اسمارٹ فون کی تفصیلات کا جائزہ لیا جائے تو اس فون میں 6 انچ ڈسپلے ، گوریلا گلاس 3 پروٹیکشن قالکوم اسنیپ ڈریگن 660 پروسیسر ، اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم اور فنگر پرنٹ سکینر دیا گیا ہے۔ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں 12 میگا پکسل کے دو بیک کیمرے اور 16 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ دیا گیا ہے۔ اسمارٹ فون کی بیٹری 3800 ملی ایمپئیر آورز کی ہے۔4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج کے ساتھ فون کی قیمت 2300 یان جبکہ 6 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج کے ساتھ فون کی قیمت 2500 یان ہے۔ فون کو دوبارہ 15 مارچ کو فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

شیئر: