انٹارکٹیکا کے دور افتادہ جزیرے پر لاکھوں پینگوئن کی موجودگی کا انکشاف
پیرس- - - - سائنسدانوں نے تحقیق اور تجربات کے کئی مراحل کے بعد یہ حیرت انکشاف کرکے سب کو حیران کردیاہے کہ مشرقی انٹارکٹیکا کے ایک دور افتادہ اور خطرناک جزیرے کے آس پاس تقریباً 15 لاکھ پینگوئن کا انکشاف ہوا ہے جو قد و کاٹھ کے لحاظ سے قدرے چھوٹے ہوتے ہیں اور ایڈلے پینگوئن کہلاتے ہیں۔ جس جگہ ان پینگوئن کا سراغ لگا ہے وہ مغربی انٹارکٹیکا سے 160 میل کے فاصلے پر ہے اور سائنسدانوں کو اصل فکر اس بات کی ہے کہ ان پینگوئن کی نسل بڑی تیزی سے ناپید ہوتی جارہی ہے تاہم نئی اطلاع یقینی طور پر حوصلہ افزاء ہے۔ سائنسداں اس علاقے میں پینگوئن وغیرہ کی بڑے پیمانے پر ہلاکتوں اور نقل مکانی کیلئے عالمی درجہ حرارت کو ذمہ دار قرار دے رہے ہیں۔ یہ تحقیقی رپورٹ یہاں سے پینگوئن کے بارے میں شائع ہونے والے ایک سائنسی جریدے میں شائع کیا گیاہے جسے پروفیسر ایتھر لینچ کی نگرانی میں مرتب کیاگیاہے۔