Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ولی عہد سے العلا میں یونان کے وزیراعظم کی ملاقات

سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے پیر کو العلا کے سرمائی کمیپ میں یونانی وزیراعظم کیریا کوس متسو تاکس کا خیرمقدم کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق دونوں رہنماوں نے ملاقات میں سعودی عرب اور یونان کے درمیان تعلقات اور مختلف شعبں میں تعاون کو فروغ  دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر بھی بات چیت کی گئی۔
ملاقات کے آغاز پر شہزادہ محمد بن سلمان نے یوناانی وزیراعظم کو مملکت کے دورے پر خوش آمدید کہا اور انہیں سعودی ورثے اور ثقافت کے بارے میں آگاہ کیا۔
سعودی ولی عہد اور یونانی وزیر اعظم نے سعودی، یونانی سٹریٹجک پارٹنر شپ کونسل کے اجلاس کی بھی صدارت کی جس میں متعدد امور کا جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر گورنرمدینہ منورہ شہزادہ سلمان بن سلطان بن عبدالعزیز، ریاض ریجن کے نائب گورنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمن بن عبدالعزیز، وزیرنیشنل گارڈ شہزادہ عبداللہ بن بندر بن عبدالعزیز، وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور دیگر وزررا اور عہدیدار بھی موجود تھے۔

 

شیئر: