Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزارت تعلیم نے غیر معیاری عمارت والے پرائیویٹ اور انٹرنیشنل اسکولوں کو بندکرنیکا فیصلہ کرلیا

 ریاض..... وزارت تعلیم نے غیر معیاری اور تعلیمی ماحول سے ہم آہنگ نہ ہونے والی بلڈنگوں والے پرائیویٹ اور انٹرنیشنل اسکولوں کو بندکرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت تعلیم نے اعلامیہ جاری کرکے کہا ہے کہ غیر معیاری بلڈنگوں والے پرائیویٹ اور انٹرنیشنل اسکولو ںکو اصلاح احوال کیلئے ایک سال کی مہلت دی گئی تھی جو تعلیمی سال 1439-40ء میں ختم ہوجائیگی۔ اس مقصد کیلئے وزارت نے ”تدرج“ پروگرام متعارف کرایا تھا جس پر بعض اسکولوں نے عمل نہیں کیا۔ مہلت ختم ہوجانے کے بعد مذکورہ اسکولوں کے لائسنس منسوخ کردیئے جائیں گے۔ یہا ںزیر تعلیم طلباءکو دیگر اسکولوں میں منتقل کرنے کی ہدایت کی جائیگی۔تدرج پروگرام کے تحت 49 پوائنٹس حاصل کرنے والے اسکولوں کو رواں سال کے اختتام پر بند کردیا جائیگا۔ وزارت نے تدرج پروگرام کے تحت 50سے 80پوائنٹس حاصل کرنے والے اسکولوں کو اصلاح احوال کیلئے مزید ایک سال 1441ھ تک کی مہلت دی ہے تاہم ان اسکولوں میں مزید نئے طلباءکا داخلہ ممکن نہیں ہوگا۔ مہلت ختم ہونے کے بعد اس زمرے میں آنےوالے اسکولوں کا سال کے اختتام کے وقت تجزیہ کیا جائیگا۔ وزارت تعلیم نے تدرج پروگرام کے تحت 80پوائنٹس سے زیادہ حاصل کرنے والے اسکولوں کو اصلاح احوال کیلئے 4سال کی مزید مہلت دی ہے۔80پوائنٹس سے زیادہ حاصل کرنے والے اسکولوں میں نئے طلباءکے داخلے ممکن ہوں گے۔ مہلت ختم ہونے پر اس زمرے میں آنے والے اسکولوں کا تجزیہ کیا جائیگا۔ واضح رہے کہ وزارت تعلیم نے پرائیویٹ اور انٹرنیشنل اسکولوں کی عمارتوں کو معیاری اور تعلیمی ماحول سے ہم آہنگ کرنے کیلئے تدرج پروگرام متعارف کرایا ہے۔اس پروگرام کے تحت اسکول کی عمارت کے لئے معیاری پیمانے وضع کئے گئے ہیں۔ تدرج پروگرام کے تحت 1412اسکول آتے ہیں۔

شیئر: