Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پنگوئن کی سیلفی سوشل میڈیا پر وائرل‎

انٹارکٹیکا کے دو پینگوئنز کی سیلفی نے سوشل میڈیا پر دھوم مچائی ہوئی ہے۔ یہ سیلفی دراصل ایک مختصر ویڈیو ہے جو موبائل کیمرے کی مدد سے بنائی گئی ہے۔ موبائل کو یکارڈنگ آن کرکے پینگوئنز کی ایک کالونی کے قریب رکھا گیا اور کچھ دیر بعد دو پینگوئنز چہل قدمی کرتے ہوئے موبائل تک آگئے اور اسے چیک کرنے لگے۔ اس تمام صورتحال میں پینگوئنز کے انتہائی دلچسپ تصاویر کیمرے میں قید ہوگئیں ۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آتے ہی وائرل ہو گئی اور اسے اب تک یوٹیوب پر 70 ہزار سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔ ٹویٹر پر اس ویڈیو کو ایک لاکھ چالیس ہزار سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں جبکہ ڈھائی ہزار اسے ری ٹویٹ کر چکے ہیں۔

شیئر: