Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شمالی کوریا کی اچانک مذاکرات کی پیشکش،لمحہ ناقابل یقین تھا،ٹلرسن

واشنگٹن۔۔۔امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلر سن نے کہا ہے کہ اچانک شمالی کوریائی رہنماؤں کی جانب سے جوہری ہتھیار ختم کرنے اور امریکی صدر کیساتھ ملاقات کی پیشکش نے ہمیں غیر معمولی حد تک حیران کر دیا۔ہفتہ کو امریکی وزیرِ خارجہ ریکس ٹلرسن نے افریقی ملک جبوتی میں بات کرتے ہوئے کہا کہ سچی بات یہ ہے کہ اس (پیشکش) سے ہم تھوڑے سے حیران ہوئے ہیں اور اس بات سے بھی کہ شمالی کوریا کے وفد کے ساتھ وہ اس قدر کھلے ذہن سے ملے۔انہوں نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ شمالی کوریا کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش اور ان کے موقف میں اس ڈرامائی موڑ سے حیران ہوئی ہے۔

شیئر: