Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوپی اور بہار میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ شروع

بہار...یوپی اور بہار میں آج ہونے والے ضمنی انتخابات میں بہت کچھ داﺅ پر لگا ہوا ہے۔ یوپی میں پھول پور اور گورکھپور جبکہ بہار میں 3نشستوں پر انتخابات ہورہے ہیں۔ ان میں سے ایک لوک سبھا اور 2اسمبلی کی نشستیں ہیں۔ پولنگ جاری ہے اور وزیراعلیٰ یوپی یوگی آدتیہ ناتھ کا کہنا ہے کہ ضمنی انتخابات میں بی جے پی ہی جیتے گی۔ پھول پور میں نائب وزیراعلیٰ کیشو پرساد موریہ نے کہا کہ ہم برتری کیساتھ انتخاب جیتیں گے۔ گورکھپور سے 10اور پھول پور میں 22امیدوار وں کی قسمت کا فیصلہ آج ہوگا۔ اس موقع پر سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔

شیئر: