ہواوے کمپنی وائے 9 (2018) اسمارٹ فون لانچ کر دیا ہے۔ اسمارٹ فون میں 5.93 انچ آئی پی ایس ڈسپلے ، 2160×1080 پکسل ریزولوشن ، کرن 659 پروسیسر ، 3 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔ اسٹوریج کو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے بڑھانے کی سہولت بھی موجود ہے۔ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں فرنٹ اور بیک پر ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ دیا گیا ہے جس میں 16 میگا پکسل اور 2 میگا پکسل کے دو بیک کیمرے اور 13 میگا پکسل اور 2 میگا پکسل کے دو فرنٹ کیمرے شامل ہیں۔ فون میں اینڈرائڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے۔ اسمارٹ فون کی بیٹری 4000 ملی ایمپئیر آورز کی ہے۔ فون کی قیمت اور فروخت سے متعلق تاحال تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔