منہ کی بدبو کیسے دور کریں
منہ سے بدبو آنا معدے کی خرابی کی علامت ہے ۔ معدے کی تبخیر یا معدے میں بلغمی سڑن کا اجتماع تعفن بن کر بدبو کا سبب بن جاتا ہے . منہ کی بدبو سے فوری افاقہ کے لئے چھوٹی الائچی منہ میں مناسب وقفے سے رکھ کر چبا لیا کریں . صبح اٹھنے کے بعد اور رات سونے سے پہلے پھتکنڈے کی جڑ کی مسواک کریں . معدے اور انتڑیوں سے سڑن اور بلغمی رطوبات کو خارج کرنے کیلئے اطریفل زمانی کا ایک چمچ نیم گرم پانی میں ملا کر نہار منہ استعمال کریں . مرغن اور تلی ہوئی غذاؤں سے پرہیز کریں . جب تک منہ سے بدبو آنا بند نہ ہوجائے سادہ اور ابلا ہوا پانی استعمال کریں . بیکری مصنوعات ، کولڈرنگ ، آئس کریم اور چیونگم وغیرہ کے قریب نہ جائیں . جلدہی منہ سے بدبو آنا بند ہو جائے گی