Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پارلیمنٹ مکمل طور پر ہار گئی ،حاصل بزنجو

اسلام آباد...نیشنل پارٹی بلوچستان کے سربراہ میر حاصل بزنجو نے کہا ہے کہ آج ثابت ہوگیا کہ بالادست طاقتیں پارلیمنٹ سے طاقتور ہیں۔ خدارا جمہوریت کو چلنے دیں۔ ایوان بالا میں نومنتخب چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کومبارکباد پیش کرنے پر انہوںنے کہا کہ آج پارلیمنٹ کامنہ کالا ہوگیا ہے۔کس چیز کی مبارکباد پیش کروں؟ انہو ں نے کہاکہ آج پارلیمنٹ مکمل طورپرہار گئی ۔آج عملی طورپرثابت ہوگیا کہ بالادست طاقتیں پارلیمنٹ سے طاقتور ہیں۔آج مجھے اس ہاوس میں بیٹھے ہوئے شرم آتی ہے۔حاصل بزنجو نے کہاکہ آج بے نظیربھٹو نہیں جیتی،ذوالفقار بھٹو نہیں جیتا بلکہ بالادست طبقہ جیت گیا ۔انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ جیت جاتی توبے نظیربھی جیت جاتیں۔رضا ربانی کوچیئرمین بناتے تو ذوالفقار بھٹو جیت جاتا۔اس موقع پرنومنتخب چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہاکہ تقریر کل کرلینا۔آج صرف مبارکباد پیش کریں۔حاصل بزنجو نے کہاکہ آج تقریر نہ کی توپھر زندگی بھر نہیں کروں گا۔ دریں اثناءپختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ اگر آئین کو چھیڑا گیا تو فیڈریشن مشکل میں پڑ جائےگی۔1970سے لیڈروں کی ایجاد کا جو تماشہ شروع کیا گیا وہ بند ہوناچاہیے۔
مزید پڑھیں:شطرنج کے مہرو تمہیں بدترین شکست ہوئی،مریم

شیئر: