Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

توہین عدالت کیس ،دانیال عزیز پر فرد جرم عائد

  اسلام آباد...سپریم کورٹ نے وفاقی وزیردانیال عزیز پر توہین عدالت از خود نوٹس کیس میں فرد جرم عائدکر دی ۔ عدالت نے ریمارکس د ئیے کہ دانیال عزیزنے انصاف کی راہ روکنے کی کوشش کی۔ عدالت اور ججوں کو اسکینڈلائز کرنے کے مرتکب ہوئے ۔جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سماعت کی۔جسٹس مشیر عالم نے فرد جرم کی چارج شیٹ پڑھ کر سنائی۔فرد جرم میں کہا گیا کہ دانیال عزیز نے انفارمیشن ڈپارٹمنٹ میں پریس کانفرنس کی جس میں الزام عائد کیا کہ سپریم کورٹ کے نگراں جج نے ریفرنس تیار کرائے۔ ایک انٹرویو میں جسٹس اعجاز الاحسن کے لئے کہا کہ ان کے خلاف مواد اکٹھا کیا ہے۔ ایک انٹرویو کے دوران آپ نے کہا کہ جہانگیر ترین کو قربان کر کے عمران خان کو اور پی ٹی آئی کو بچانا مقصودہے۔ دانیال عزیز کے وکیل نے صحت جرم سے انکار کردیا ۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہان کو طلب کرلیا۔ دانیال عزیز نے عدالت میں جمع کرائے گئے جواب میں موقف اختیار کیا تھا کہ میڈیا سیاق و سباق سے ہٹ کر رپورٹنگ کرتا ہے۔ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا ،تقاریر میں کبھی آئینی اداروں کے وقار کو کم کرنے کی کوشش نہیں کی۔
مزید پڑھیں:نہال ہاشمی پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ

شیئر: