اترکھنڈ میں بس کھائی میں جا گری ،13 افراد ہلاک
نئی دہلی ..... ایک بس گہری کھائی میں جا گری جسکے نتیجے میں 13افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ۔ پولیس حکام نے بتایا کہ حادثہ ریاست اتر کھنڈ کے ضلع الموڑہ میں اس وقت پیش آیا جب ایک مسافر بس مشکل موڑ کاٹتے ہوے گہری کھائی میں جا گری ۔حادثے کے نتیجے میں 13افراد موقع پر ہلاک جبکہ 16زخمی ہو گئے جنہیں تشویشناک حالت میں اسپتال داخل کر دیا گیا ۔حادثے کی وجوہ جاننے کیلئے تحقیقات جاری ہیں۔