Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلم ایگزیبٹیرز نے ہفتہ سے جاری احتجا ج ختم کر دیا

حیدرآباد..... کرناٹک فلم چیمبر نے یو ایف او موویز انڈیا لمیٹڈ اور کیوب سنیما ٹکنالوجیز پرائیویٹ لمیٹڈ کی جانب سے فلموں کی نمائش کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف ایک ہفتہ کے احتجاج سے دستبرداری اختیار کرلی۔ چیمبر کے صدر ایس آر گووندو نے بتایا کہ فلم کی نمائش کی قیمتوںمیں بڑے پیمانے پر اضافہ کے خلاف 9مارچ سے سائوتھ انڈیا فلم چیمبر کی اپیل پر یہ احتجاج کیا گیا تھا۔ 50فیصد تک قیمتوں میں کمی کے مطالبہ پر غور کرنے کمپنیوں کی یقین دہانی کے بعد اس سے دستبرداری اختیار کی گئی۔ یہ کہتے ہوئے کہ کرناٹک میں نئی فلموں کی ریلیز 16مارچ سے شروع ہوگی گووندو نے کہا کہ 31مارچ تک اس مطالبہ پر غور کرنا چاہئے۔

شیئر: