جوانوں کی ہلاکت پرخراج عقیدت
رائے پور .... چھتیس گڑھ میں گزشتہ روز نکسلائٹس کے حملے میں 9افراد کی ہلاکت کے بعدوزیر مملکت برائے امور داخلہ ہنس راج آھیر نے بدھ کو کہا ہے کہ اس واقعہ میں کوئی انٹیلی جنس ناکامی نہیں ہوئی اور حکومت جوانوں کی حفاظت کو یقینی بنائیگی۔ انہوں نے کہا کہ ہم سیکیورٹی فورسز کو جدید اسلحہ سے لیس کرنا چاہتے ہیں۔ آھیر نے بدھ کی صبح چھتیس گڑھ آرمڈ فورسز کے کیمپ کا دورہ کیا اور مرنے والے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ گزشتہ رور نکسلائٹس نے سکما میں فوجیوں کی گاڑی کو اڑا دیا تھا۔ وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا تھا۔