Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ :جامعہ ملک عبدالعزیز میں آتشزدگی ، جانی نقصان نہیں ہوا

جدہ .... محکمہ شہری دفاع کی ٹیموں نے جامعہ ملک عبدالعزیز میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا ۔ آتشزدگی سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ۔ شہری دفاع کے ترجمان کرنل سعید سرحان کا کہنا ہے کہ آگ جامعہ کے تہہ خانے کے کمرے میں لگی تھی جہاں بڑی تعداد میں بیٹریاں اور پاور سیونگ سسٹم رکھے ہوئے تھے ۔ آتشزدگی سے دھواں کمرے میں بھر گیا جس کی وجہ سے فائر فائٹروں کو قدرے دشواری کا سامنا کرنا پڑا تاہم اہلکاروں نے انتہائی مہارت کا ثبوت دیتے ہوئے آگ پر قابو پالیا ۔ دریں اثناءجامعہ ملک عبدالعزیز کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آتشزدگی سے متاثرہونے والا ڈیجیٹل سسٹم متاثر ہونے کی وجہ سے عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ سسٹم کو درست کرکے جلد ہی بحال کر دیا جائے گا ۔ آتشزدگی کے نتیجے میں اٹھنے والے دھوئیں سے کمرہ متاثر ہو ا جسے از سرنومرمت کر نے کا کام شروع کیاجاچکا ہے ۔

شیئر: