Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ضمنی انتخابات میں اپنی ہار کا ہم جلد جائزہ لیں گے، یوگی ادتیہ ناتھ

 لکھنؤ....  پارلیمنٹ کی 2سیٹوں پر ہونے والے ضمنی الیکشن میں شکست کھانے کے بعد وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے سماج وادی پارٹی کے دونوں امیدواروں کو ان کی فتح پر مبارکباد دی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اپنی ہار کے سلسلے میں ہم جلد جائزہ لیں گے ۔  ڈپٹی وزیراعلیٰ کیشو پرساد موریہ نے کہا کہ پھول پور میں اپنی ہار کا مجھے بالکل اندازہ نہیں تھا۔ چونکہ آخر میں سماج وادی اور بی ایس پی کا باہمی اتحاد ہوگیا لیکن پھر بھی ہم نے اسے بہت اہمیت نہیں دی۔ یہی وجہ ہے کہ ہم یہاں چوک گئے اور ہمارے دونوں امیدوار ہار گئے۔ ہم اس ہار کا جلد جائزہ لیں گے ۔ 

شیئر: