Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریڈ کراس کاامدادی قافلہ مشرقی الغوطہ میں داخل

دمشق۔۔۔ بین الاقوامی ریڈ کراس کمیٹی (آئی سی آر سی) کے امدادی سامان سے لدے 25 ٹرک شام کے محاصرہ زدہ علاقے مشرقی الغوطہ میں داخل ہوگئے۔آئی سی آر سی کی خاتون ترجمان آئیولینڈا نے بیان میں بتایا ہے کہ مشرقی الغوطہ میں بھیجے گئے امدادی سامان میں26100 افراد کیلئے ایک ماہ کے راشن کے علاوہ دوسری اشیاء ہیں۔یہ امدادی قافلہ مشرقی الغوطہ میں واقع سب سے بڑے شہر الدوما کی جانب بھیجا گیا ہے۔

شیئر: