واشنگٹن ۔۔۔ امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے ایران پر مئی میں ہونے والے عراقی پارلیمانی انتخابات میں مداخلت کا الزام عائد کیا ہے۔ عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جیمزمیٹس نے کہا کہ ہمارے پاس اس بات کے شواہد ہیں کہ ایران رقم استعمال کرکے عراق میں انتخابات پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہا ہے۔ یہ رقم امیدواروں اور ووٹوں پر رسوخ کیلئے استعمال میں لائی جا رہی ہے۔ امریکی وزیر دفاع نے اس حوالے سے کوئی تفصیلات یا شواہد پیش نہیں کئے۔