ٹوکیو .... جاپان کے ایک چڑیا گھر میں ایکوریم میں 2ایسی مچھلیاں بھی رکھی گئی ہیں جو باقاعدہ اپنی منہ سے” بلبلے“ بناتی ہیں۔ ایکوریم کے سامنے بڑے اور چھوٹے دونوں ہی انہیں بلبلے بناتے دیکھ کر بیحد خوش ہوتے ہیں۔ یہ مچھلیاں اسٹرو کی مدد سے ہوا اپنے جسم میں داخل کرتی ہیں اور پھر منہ سے ہوا خارج کرنے پر بلبلے بنتے ہیں۔ خیال ہے کہ چڑیا گھر کے عملے نے انہیں اسکی تربیت دی ہے۔ یہ مچھلیاں اپنے رکھوالوں سے بیحد خوش بھی ہیں۔2012ءمیں بھی جاپان نے فکوکا شہر کے ایک ایکوریم میں اس قسم کی 3مچھلیاں تھیں جو بلبلے بناتی تھیں۔ اسکے بعد انہوں نے روزانہ ہی اس طرح کی حرکت کی جس کے نتیجے میں اس ایکوریم کے سامنے لوگوں کی بھیڑ لگی رہتی تھی۔