Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریزرو بینک میں 11302کروڑروپے کا کوئی دعویدار نہیں

 بنگالورو .... ریزرو بینک آف انڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ ملک کے 64بینکوں میں 3کروڑ اکاﺅنٹ ہولڈرز کے 11302 کروڑ روپے پڑے ہیں جن کا کوئی دعویدار نہیں۔ سب سے زیادہ یعنی 1262کروڑ روپے اسٹیٹ بینک آف انڈیا ، 1250کروڑ روپے پی این بی جبکہ دیگر قومی تحویل میں لئے جانے والے بینکوں میں 7040کروڑ روپے پڑے ہوئے ہیں۔ مختلف بینکوں میں جمع کرائے گئے 100لاکھ کروڑ روپے کے کل ڈپازٹس میں یہ رقم معمولی سی ہے۔ ریزرو بینک آف انڈیا کے سابق چیئر پروفیسر چرن سنگھ نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ یہ بیشتر ڈپازٹ ان لوگوں کے ہوں جو وفات پاچکے ہوں یا ایسے لوگوں کے ہوں جن کے کئی بینک اکاﺅنٹس ہیں۔ یہ ناممکن ہے کہ یہ بے نامی اکاﺅنٹس ہوں۔ بینکوں پر یہ لازم ہوتا ہے کہ وہ 10سال میں لین دین کئے گئے تمام اکاﺅنٹس کی تفصیلات ہر سال کے اختتام کے 30دن کے اندر ریزرو بینک آف انڈیا کو ارسال کریں۔

شیئر: