Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیش کمشنری میں گیس سیلنڈروں سے بھرا ٹرک الٹ گیا

جازان.... بیش کمشنری میں پیٹرول اسٹیشن کے قریب گیس سیلنڈروں سے بھرا ٹرک الٹ گیا ۔ شہر ی دفاع کی بر وقت مداخلت سے بڑا سانحہ ہونے سے بچ گیا ۔ الریاض اخبار کے مطابق گیس سیلنڈرسپلائی کرنے والے ٹرک کے ہائیڈرالک سسٹم میں فنی خرابی پیدا ہونے کے سبب ٹرک الٹ گیا جس کی وجہ سے ٹرک پر رکھے گئے گیس سیلنڈر سڑک پر پھیل گئے ۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہیں۔ شہری دفاع کے متعدد یونٹس فوری طور پر حرکت میں آئے اورجائے وقوعہ پر پہنچ گئے ۔شہری دفاع کے اہلکاروں نے انتہائی مہارت کا ثبوت دیتے ہوئے مختلف کارروائیاں بروقت شروع کی ۔ ایک یونٹ نے ٹرک میں پھنسے ہوئے ڈرائیور اور اسکے معاون کو بحفاظت نکالا اور اسے محفوظ مقام پر منتقل کیا جبکہ دیگر یونٹس نے متاثرہ مقام پر مخصوص کیمیکل کا اسپرے کر دیا تاکہ گیس سے بھرے سیلنڈر پھٹ نہ جائیں جبکہ قریب ہی پیٹرول اسٹیشن بھی تھا ۔ حفاظتی اقدامات کے تحت شہری دفاع نے پیٹرول اسٹیشن کو بند کر دیا جبکہ شاہراہ کو بھی عام ٹریفک کے لئے عارضی طور پر بند کر دیا گیا ۔ حادثے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔ اس طرح بروقت جامع کارروائی سے بڑا حادثہ ہونے سے بچ گیا۔ 

شیئر: