Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دیپیکا مجھے اداکار نہیں سمجھتیں،رنویر سنگھ

اداکار رنویر سنگھ نے ’رائزنگ انڈیا‘ کانفرنس میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بحیثیت اداکار دیپیکا پڈوکون کی بھرپور تعریف کرتے ہیں، تاہم بدلے میں وہ انہیں اداکار ہی نہیں سمجھتیں۔اداکارہ انہیں واقعی اداکار نہیں سمجھتیںیا وہ مزاقاً ایسا کہتی ہیں، اس حوالے سے رنویر سنگھ نے کوئی وضاحت نہیں کی۔اپنے اور دیپیکا کے روابط کے بارے میں انہوں نے کہا کہ یہ باہمی رضامندی پر مشتمل ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ خود کو سنجیدگی سے نہیں لیتے اور دنیا کو بھی وہ یہی مشورہ دیں گے کہ انہیں سنجیدگی سے نہ لیا جائے۔
 
 
 

شیئر: