بچے کی سانس کی نالی میں انگور پھنس گیا
برزبن.... والدین کو چاہئے کہ وہ بچے کے کھانے پینے پر نظر رکھیں۔ کسی کو بھی سالم چیزیں کھانے کیلئے نہ دیں چاہے وہ انگور ہی کیوں نہ ہو۔برزبن کی اینجیلا نے اپنے بچے کی سانس کی نالی میں پھنسے ہوئے انگور کا ایکسرے ویب سائٹ پر ڈال کر والدین سے کہا ہے کہ وہ ہمیشہ ہوشیار اور چوکس رہیں۔ بعض اوقات انگور جیسی چیز بھی سانس کی نالی میں پھنس کر مسائل پیدا کرسکتی ہے۔ انکا بچہ 5سال کاتھا اور اس نے یہ انگور نگل لیا تھا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل اسی طرح کی ایک اور تصویر ڈالی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ تسمانیہ کا دو سالہ بچہ ربر کی چھوٹی سی گیند نگل گیا تھا اور وہ اس کی سانس کی نالی میں پھنس گئی تھی۔