Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عید کو پاکستان ، ہندوستان کا موضوع نہ بنائیں،عدنان سمیع

معروف گلوکار و موسیقار عدنان سمیع خان نے ایک پاکستانی مداح کے نام پیغام میں کہا ہے کہ’عید کا تعلق صرف آپ سے نہیں بلکہ تمام مسلمانوں سے ہے ، برائے مہربانی اسے پاکستان ، ہندوستان کا موضوع نہ بنائیں۔ہندوﺅں کے تہوار پر عدنان سمیع خان نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کو مبارکباد کا پیغام بھیجا تھا ،جس پر ایک پاکستانی نے انہیں لکھا کہ امید ہے آپ عید کے موقع پر بھی ہمیں یاد رکھیں گے ۔جس کے جواب میں عدنان سمیع نے لکھا کہ عید کا تعلق صرف آپ سے نہیں، پوری مسلم امہ سے ہے ،اسے پاکستان، ہندوستان کا موضوع بنانے سے گریز کریں ۔عدنان سمیع نے پیغام کے آخر میں اپنے گانے کے بول”کبھی تو نظر ملاﺅ“ بھی لکھے ۔
 
 

شیئر: