Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرپشن نے ملکی معیشت کو تباہ کردیا،عمران خان

اسلام آباد...تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ نوازشریف کی کرپشن نے روپے کی قدر اور ملکی معیشت کو تباہ کردیا۔ ٹوئٹر پر بیان میں عمران خان نے کہا کہ شریف خاندان اور اسحاق ڈار کی تباہ کن پالیسیاں روپے کی قدر میں کمی کی وجہ ہیں۔پاکستانی قوم پر بیرونی قرضوں کا پہاڑ کھڑا کر دیاگیا ۔اسحاق ڈار نے معیشت کو پہلے ہی کافی نقصان پہنچایا۔ اب ڈالر میں اضافے نے روپے کی قدر میں کمی کردی جس سے پاکستانی عوام بیرونی قرضوں کے بوجھ تلے مزید دب رہے ہیں۔دریں اثناءعمران خان نے ٹوئٹر پر ایک اور بیان میں کہا ہے کہ پنجاب اور خیبر پختونحوا میں دواوں کی قیمتوں میں فرق ہے۔ اضافی قیمت عوام سے بٹور کر حکمرانوں کی جیبوں میں جاتی ہے۔
مزید پڑھیں:ڈالر 116کا ہو گیا،اوپن مارکیٹ میں کاروبار بند
 

شیئر: