Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایم ایم اے بحال ،فضل الرحمان صدر منتخب

کراچی...دینی جماعتوں پر مشتمل سیاسی اتحاد متحدہ مجلس عمل (ایم ایم اے) کو بحال کردیا گیا ۔جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو صدر منتخب کرلیا گیا ۔ جماعت اسلامی کے لیاقت بلوچ سیکریٹری جنرل ہونگے ۔ عبد الغفور حیدری اور علامہ عارف واحدی ڈپٹی سیکریٹری جنرل ، شاہ اویس نورانی سیکرٹری اطلاعات اور مرکزی ترجمان جبکہ سیکرٹری مالیات علامہ شبیر کو بنایا گیا ہے ۔انتخابی منشور کمیٹی کے سربراہ علامہ ساجد میر ہوں گے۔ ایم ایم اے کا مرکزی ورکرز کنونشن اپریل کے پہلے ہفتے میں ہو گا۔ایم ایم اے کی بحالی کا اعلان کرچی میں پریس کانفرنس کے دوران کیا گیا۔اس موقع پر سربراہ فضل الرحمان، سراج الحق سمیت مختلف دینی سیاسی جماعتوں کے قائدین موجود تھے۔ مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ ایم ایم اے کے تحت ہر سطح پر تنظیم سازی کی جائے گی۔ آئندہ انتخابات میں ایم ایم اے کے پلیٹ فارم سے حصہ لیا جائے گا۔ مرکزی کونسل میں پارٹی سربراہان اور ان کے 3,3 نمائندے شریک ہوں گے۔اس موقع پر متحدہ مجلس عمل کے نومنتخب صدر مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ پوری قوم کو متحدہ مجلس عمل کی بحالی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔قومی سطح پر اس اتحاد کی ایک طلب تھی ۔ایک نظریہ، ایک منشور ایک دستور کے ساتھ متحد ہیں۔مجلس عمل میں شامل جماعتوں کی برابر کی حیثیت ہے۔ مرکز میں تنظیم سازی کے بعد صوبوں اور اضلاع میں بھی تنظیم سازی شروع ہوجائے گی۔امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ ایک نئے عزم سے بنیاد سحر رکھتے ہیں۔اسٹیٹس کو نے قوم کو مایوس کیا ہے۔سیاست پر سرمایہ داروں کا قبضہ ہے۔مجلس عمل عام شہری کے لئے ایوانوں کے دروازے کھولے گی۔اسلامی نظام اور خلافت اسلامیہ کا قیام ہمارا مقصد ہے ۔ 
مزید پڑھیں:مجلس عمل کے عہدیداوں کا اعلان آج ہوگا

شیئر: