ولی عہد کی امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات
واشنگٹن:ولی عہد ووزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے آج منگل کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی ۔ وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ۔
امریکی صدر نے کہا کہ سعودی عرب اور امریکی تعلقات اپنے بہترین دور سے گزر رہے ہیں ۔ ولی عہد سے دوستی مثالی ہے ۔ دوسری طرف ولی عہد نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری کا حجم200بلین ڈالر تک لے جانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔