سعودی، امریکی تعلقات نکتہ عروج پر ہیں، ٹرمپ
واشنگٹن:ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے واشنگٹن میں ملاقات کی۔وائٹ ہائوس میں ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنمائو ں نے باہمی دلچسپی کے متعدد امورپر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر امریکی صدر ٹرمپ نے سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو مثالی قرار دیتے ہوئے کہا کہ سعودی امریکی تعلقات نکتہ عروج پر پہنچے ہوئے ہیں۔سعودی عرب کے ساتھ مل کر دہشتگردی کے انسداد کے لئے ٹھوس اقدامات کررہے ہیں۔
دہشتگردوں کو مدد فراہم کرنے والوں سے نرمی نہیں کی جائیگی۔ ایران کے ایٹمی معاہدے پر ایک ماہ کے بعد فیصلہ کیا جائیگا۔ ایران خطے کے ممالک کیساتھ کشیدگی پیدا کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ بہت جلد شاہ سلمان واشنگٹن کا دورہ کرینگے۔سعودی امریکی دوستی کی بنیادیں انتہائی مضبوط ہیں۔
ولی عہد کا دورہ امریکہ، تفصیلات کے لئے کلک کریں