Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعد رفیق اور ان کے بھائی کی نیب میں طلبی

لاہور... قومی احتساب بیورو نے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کو جمعرات22 مارچ اور ان کے بھائی سلمان رفیق کو پیر26 مارچ کو طلب کرلیا۔ نیب نے نجی ہاوسنگ سوسائٹی سے متعلق تفتیش کا دائرہ کار مزید وسیع کردیا ۔نیب ذرائع نے کہا کہ خواجہ سعد رفیق سے نجی ہاوسنگ سوسائٹی سے متعلق انکوائری کی جائے گی۔ نیب نے سعد رفیق کے چھوٹے بھائی صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کو پنجاب حکومت کی کمپنیز میں کرپشن کے حوالے سے پوچھ گچھ کےلئے طلب کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق نیب نے گزشتہ دنوں پنجاب کے سیکریٹری صحت نجم شاہ کو بھی طلب کیا تھا ۔ ان سے بھی کمپنیز میں کرپشن سے متعلق پوچھ گچھ کی گئی تھی۔واضح رہے کہ نیب نے ریلوے آلات میں کرپشن کے حوالے سے سعد رفیق کے خلاف تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے۔سپریم کورٹ نے وزیر ریلوے سے ایل ڈی اے کیس میں بھی بیان حلفی طلب کررکھا ہے۔
مزید پڑھیں:شیخ رشید کی نااہلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

شیئر: