شہزادہ محمد بن سلمان سے گہری دوستی ہے، ٹرمپ
واشنگٹن:ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان آج منگل کوجامع مذاکرات ہوئے۔ افتتاحی خطاب میں ٹرمپ نے کہا کہ وائٹ ہاﺅس میں سعودی ولی عہد کا استقبال کرتے ہوئے مجھے خوشی ہوئی ہے۔ ہم دونوں کے درمیان گہری دوستی ہے۔ ہم ایک دوسرے کو زیادہ بہتر طور پر سمجھتے ہیں۔
سابق انتظامیہ کے دور میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں سردمہری آگئی تھی۔ اب جمود ختم ہوگیا ہے اور تعلقات میں سرگرمی آگئی ہے۔ میرا خیال ہے کہ مشترکہ سرمایہ کاری کی بدولت دونوںممالک کے درمیان تعلقات مزید گہرے ہونگے۔ اس مشترکہ سرمایہ کاری کے نتیجے میں ہمارے ملک میں نئی اسامیاں پیدا ہونگی۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے پورے مشرق وسطیٰ کے دفاع کا بیڑا اٹھایا ہوا ہے۔گزشتہ مئی کے دوران سعودی عرب کے دورے کے موقع پر کئی اہم چیزیں طے ہوئی تھیں جن پر عمل ہورہا ہے۔ بہت جلد ہم سعودی عرب کو وہ چیزیں فراہم کریں گے جو اسکا تحفظ کریںگی۔
ولی عہد کا دورہ امریکہ، تفصیلات کے لئے یہاں کلک کریں