برسلز ۔۔۔یورپی یونین کے چیف مذاکرات کار میشائل بارنیئر نے کہا ہے کہ برطانیہ کے یورپی یونین سے اخراج کے معاہدے پر کافی حد تک اتفاق ہو گیا ہے۔بریگزٹ معاہدے کو رواں سال اکتوبر تک حتمی شکل دینی ہے۔ میشائل بارنیئر نے اپنے بیان میں کہا ہیکہ فیصلہ کن پیش رفت میں یہ طے کر لیا گیا ہے کہ اخراج کے عمل کو تکمیل تک پہنچانے کے لیے 2020ء تک برطانیہ میں یورپی یونین کے قوانین ہی لاگو ہوں گے۔ ان کے مطابق اس وقت تک برطانیہ تمام یورپی قوانین کا احترام کرے گا اور فیصلہ سازی میں اس کا کوئی کردار نہیں ہو گا۔