Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹیکساس کے شہر آسٹن میں دھماکہ کا ملزم ہلاک

شکاگو۔۔۔امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر آسٹن میں دھماکہ میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔ حالیہ دنوں میں آسٹن میں ہونے والے پے درپے 6 دھماکوں میںاب تک 2افراد ہلاک ہو ئے ہیں۔ امریکی میڈیا نے مقامی ایمرجنسی حکام کے حوالہ سے بتایا کہ منگل کی رات گئے ہونے والے چھٹے دھماکہ میں ایک 30 سالہ شخص زخمی ہوا جسے قریبی اسپتال پہنچادیا گیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق چھٹا دھماکہ گڈول تھرفٹ اسٹور پر ہوا ۔حملہ آور بدھ کو اس وقت خودکش دھماکے میں ہلاک ہو گیا جب پولیس نے اس کا تعاقب کیا۔

شیئر: