منیلا۔۔۔فلپائن میں ایک مسافر بس کے حادثے میں19 مسافر ہلاک اوردرجن سے زائد زخمی ہو گئے۔المناک حادثہ دارالحکومت منیلا کے جنوب میں ایک پہاڑی پل پر پیش آیا جہاں مسافر بس پل کے جنگلے کو توڑتی ہوئی 15 میٹر نیچے جا گری۔ معلوم ہوتا ہے کہ بس کا کنٹرول ڈرائیور کے ہاتھ سے نکل گیا تھا جو تیز رفتاری سے بس چلا رہا تھا۔