Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سرکوزی نے بدعنوانی کے الزامات مسترد کردیئے

پیرس ۔۔۔سابق فرانسیسی صدر نکولس سرکوزی نے رشوت لینے کے الزامات مسترد کردیئے۔ پولیس نے انہیں گزشتہ روز حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی۔ 63 سالہ نکولس سرکوزی پر الزام ہے کہ 2007ء میں انکی صدارتی مہم کیلئے لیبیا کے سابق رہنما معمر قذافی نے سرمایہ مہیا کیا تھا۔ پولیس نے بتایا ہے کہ استغاثہ نے ان سے بدعنوانی، منی لانڈرنگ اور ٹیکس چوری کرنے جیسے امور پر پوچھ گچھ کی تاہم نکولس سرکوزی نے کہا کہ وہ کسی غلط کام میں ملوث نہیں ہوئے ۔ واضح رہے کہ2012ء میں اپنی مدت صدارت مکمل کرنے والے نکولس سرکوزی کو کئی مقدمات کا سامنا ہے۔

شیئر: