Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سرمایہ کاری بورڈ کی امریکی کمپنیوں کے اعلی عہدیداروں سے ملاقات

واشنگٹن: سعودی سرمایہ کاری بورڈ کے اعلی عہدیداران نے واشنگٹن میں امریکی کمپنی کوہان گروپ کے وفد سے ملاقات کی۔ ولی عہد کے دورہ امریکہ کے دوران کی جانے والی ملاقات میں امریکی کمپنی کے عہدیداران کو مملکت میں سرمایہ کاری کے مختلف مواقع سے متعارف کروایا گیا۔ 
مزید پڑھیں:ولی عہد کا دورہ امریکی اخبارات کی شہ سرخیوں میں
بورڈ کے سربراہ ابراہیم العمر نے اولبرائٹ کمپنی کا دورہ بھی کیا جہاں ان کی ملاقات کمپنی سربراہ اور سابق امریکی وزیر خارجہ میڈلن اولبرائٹ سے بھی ہوئی ۔ انہوں نے سعودی عرب کی طرف سے یادگاری تحفہ پیش کرتے ہوئے انہیں وژن 2030میں شراکت اور سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ دریں اثناءالعمر اور ہمراہ وفد نے ہنی ویل کمپنی برائے ٹیکنالوجی کا بھی دورہ کرکے متعدد عہدیداروں سے ملاقات کی۔ 
ولی عہد کا دورہ امریکہ، تفصیلات کے لئے یہا ں کلک کریں
 
 

شیئر: