Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جبیل تفریحی خیمے میں آتشزدگی ، جانی نقصان نہیں ہوا

جبیل ..... محکمہ شہری دفاع کے اہلکاروں نے جبیل کے صنعتی علاقے میں لگنے والی ہولناک آگ پر قابو پالیا ۔ آتش زدگی سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ۔ سبق نیوز کے مطابق آگ ساحل پر بنے تفریحی خیمے میں لگی تھی جو خواتین اور بچوں کےلئے مخصوص تھا ۔ آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی شہری دفاع کے متعدد یونٹس جائے حادثہ پر پہنچ گئے جنہو ںنے خیمے میں پھنسے ہوئے بچوں اور خواتین کو بحفاظت نکال لیا ۔آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ۔ 

شیئر: