شہزاد ہ محمد بن سلمان کی امریکی وزیر دفاع کی ملاقات
واشنگٹن:ولی عہد وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس سے پینٹاگون میں ملاقات کی۔ دونوں رہنمائوں نے سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان اسٹراٹیجک تعلقات کا جائزہ لیا اور عسکری و دفاعی شعبے میں تعاون کو مزید گہرا کرنے کے موضوع پر گفت و شنید کی۔
وژن 2030 کی روشنی میں دونوں ممالک کے درمیان شراکت کے مواقع کا بھی جائزہ لیا گیا۔ خطے کو درپیش مسائل اور انسداد دہشتگردی و انتہا پسندی کیلئے کی جانے والی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ خطے کے امن و استحکام کیلئے مشترکہ کوششوں پربھی بات ہوئی۔
ولی عہد کا دورہ امریکہ، تفصیلات کے لئے کلک کریں