Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مستقبل میں بھی اچھے کردار والی فلمیں کروں گی، نیلم منیر

 اداکارہ نیلم منیرنے کہا ہے کہ اگر مستقبل میں بھی مجھے اچھے کرداروں والی فلمیں ملیں تو ضرور کام کروں گی۔ ایک انٹرویو میں نیلم منیر نے کہا کہ سلوراسکرین کا اپنا ہی ایک مقام ہے۔ اس شعبے سے وابستہ لوگوں کوانتہائی قدرکی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے اورمقبولیت میں انہیں وہ مقام حاصل ہوتا ہے جوکسی دوسرے شعبے کے فنکارکونہیں مل پاتا۔ میں نے بڑے پردے پرکام کرکے دیکھا ۔ یہ واقعی ایک ناقابل فراموش تجربہ رہا ہے۔ احسن خان جیسے منجھے ہوئے فنکارکے ساتھ اداکاری کرنا اچھا رہا۔ پاکستان فلم کا فی الوقت کسی سے کوئی مقابلہ نہیں ۔ ہمیں صرف محنت اورلگن سے اپنا کام کرنا چاہئے۔ اختلافات بھلاکریکجا ہونا چاہئے ورنہ بہتری اورترقی ممکن نہیں ہو سکے گی۔
 

شیئر: