Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کندھوں کا درد دور کرنے کے لیے موثر ورزش‎

تھکن ، اضافی کام یا بھاری وزن اٹھانے کے باعث کندھوں  اور کمر میں درد ہوجانا ایک عام سی بات ہے .  طرز زندگی میں تبدیلی لا کر ، متوازن غذا کے استعمال اور باقاعدہ ورزش کے ذریعے اس درد سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے .  کندھوں کی تکلیف کو دور کرنے کے لیے  ایک آسان اور موثر ورزش درج ذیل ہے . 
سیدھا بیٹھیں آہستہ آہستہ تھوڑی کو سینے کی طرف لائیں یہاں تک کہ  آپ  گردن کے پچھلے حصے میں کھنچاؤ محسوس کریں۔ سر کو بائیں کندھے کی طرف جھکانے کی کوشش کریں اس طرح کہ دائیں کندھے میں کھنچاؤ پیدا ہو اس کھنچاؤ کو ایک منٹ تک قائم رکھیں۔ اسی طرح سر کو دائیں کندھے کی طرف جھکائیں اور ایک منٹ تک کھنچاؤ کو قائم رکھیں ۔  ۳ سے ۵ مرتبہ یہ عمل کریں اور ریلیکس ہونے پر گہرے سانس لیں۔
دروازے کے راستے میں کھڑے ہوکر دونوں ہاتھ دونوں اطراف کی چوکھٹ پر رکھیں اور دروازے کی دوسری طرف آگے بڑھیں اس طرح کہ کندھوں کے کے اگلے حصوں میں کھنچاؤ محسوس ہو ۔15 سے20سیکنڈ تک اسی پوزیشن میں رہیں اور3مرتبہ دہرائیں۔ باقاعدہ ورزش  سے آپ  کندھوں کے درد  سے نجات  حاصل کر سکتے ہیں .

شیئر: