آلوچہ اینٹی آکسیڈنٹ اجزاءسے بھرپور ہوتا ہے یہ خلیات کو نقصان پہنچانے والے فری ریڈیکلز سے حفاظت فراہم کرتا ہے ۔ یہ خون میں سے لو ڈینسٹی لیپوپروٹین کی مقدار کو کم کرکے دل کی صحت اور دوران خون کو بہتر بناتا ہے ۔ اس میں شامل پوٹاشیم کی مقدار بلڈ پریشر اور دل کی دھڑکن کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتی ہے ۔ یہ شریانوں کے سکڑنے یا ان کے منجمد ہوجانے سے بچاؤ میں بھی کردار ادا کرتا ہے ۔ آلوچہ میں چونکہ وٹامن بی 6 کی بھی وافر مقدار موجود ہوتی ہے لہذا یہ ہارٹ اٹیک اور فالج سے بچاؤ میں بھی مدد دیتا ہے ۔
کیوں کہ یہ پھل وٹامن سی سے بھی بھرپور ہے لہٰذا اس سے جسم میں آئرن کو جذب ہونے میں مدد ملتی ہے ۔ خون کی کمی کی صورت میں بھی آلوچے کا استعمال بہت مفید ثابت ہوتا ہے ۔ یہ پولی فینولز کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے ۔ جو نہ صرف ہڈیوں کو بھر بھرا ہونے سے روکتا ہے بلکہ اوسٹیوپوروسز کے نتیجے میں لاحق ہونے والی ہڈیوں کی کمزوری کو بھی دور کر دیتا ہے ۔ یہ ہڈیوں کی تشکیل اور نشوونما میں مدد گار ثابت ہوتا ہے .