ایلیانا ڈی کروزفیجی کی سیاحتی ایمبیسڈر نامزد
بالی وڈ اداکارہ ایلیانا ڈی کروز ہندوستانی مارکیٹ کے لئے فیجی کی سیاحتی ایمبیسڈر مقرر ہو گئیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ایلیانا ڈی کروز خوبصورت مقامات کے بارے میں دریافت کرنے کے لئے آئندہ ماہ فیجی جائیں گی۔ اس سلسلے میں ایلیانا ڈی کروز کا کہنا ہے کہ وہ فیجی جیسے خوبصورت ملک کے ساتھ منسلک ہونے پر بے حد خوش ہیں۔ فیجی کے لوگوں نے میرے ساتھ جو مہمان نوازی اور گرمجوشی دکھائی، اس سے مجھے گھر جیسا محسوس ہوتا ہے۔مجھے اس وقت کا بے صبری سے انتظار ہے جب میں اس ملک کے خوبصورت مقامات کی سیرکروں گی اور ان کے بارے میں جان سکوں گی۔