Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

”ریڈ اسپیرو‘ ‘ ناکام ہو گئی

ہالی وڈ کی ایکشن تھرلر جاسوس فلم’ ’ریڈا سپیرو“ اچھی سیاسی کہانی کے باوجود باکس آفس پر نہ جم سکی اور انتہائی کم کمائی کرکے ناکام ہوگئی۔ فلم کی کہانی ایک روسی جاسوس خاتون کے گرد گھومتی ہے۔ جاسوس خاتون کا کردار جینیفر لارنس نے ادا کیا ہے۔اگرچہ فلم کی ریلیز سے قبل یہ خیال کیا جا رہا تھا کہ ’ریڈ اسپیرو‘ باکس آفس پر اچھا تاثر جمانے میں کامیاب ہوگی تاہم فلم نے 19 مارچ تک دنیا بھر سے 10 کروڑ70 لاکھ 92 ہزار 426 ڈالرز کی کمائی کی۔اس فلم کی مجموعی کمائی ،ہالی وڈ کی متعدد فلموں کی ایک دن کی کمائی سے بھی کم ہے۔
 

شیئر: