ارمیلا بڑی اسٹار ہیں، ابھینے دیو
بالی وڈ ہدایتکار ابھینے دیو نے کہا ہے کہ ارمیلاماتوندکر بہت بڑی ا سٹار ہیں۔ ابھینے دیو نے کہاکہ ہم اپنی فلم ”بلیک میل “ کے ا سپیشل سانگ ”بے وفا بیوٹی “ کے لئے کسی آئٹم سانگ کرنے و الی کی تلاش میں نہیں تھے بلکہ گانے کے لئے ایک ایسی پرفارمر لانا چاہتے تھے جو لوگوں کی سوچوں میں بطور اسٹار غیرمعمولی مقام رکھتی ہو۔مجھے یقین ہے کہ ارمیلا اس حوالے سے بہت بڑا اور بہترین نام ہیں۔وہ زبردست رقص بھی کرتی ہیں اور اس گانے کے لئے بے حد موزوں ہیں۔