Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

متعدد ممالک میں جمہوری اقدار کی صورتحال خراب ہوتی جا رہی ہے، تھنک ٹینک

لندن۔۔۔ ترقی پذیر اور ترقی کی دہلیز پر کھڑے ممالک میں جمہوریت اور مارکیٹ اکانومی کی صورتحال خراب ہوتی جا رہی ہے۔ یورپی تھنک ٹینک بیرٹلزمان فاؤنڈیشن کے ایک تازہ جائزے میں بتایا گیاہے کہ ان دونوں شعبوں میں تنزلی گزشتہ 12 برسوں کی اپنی اونچی ترین سطح پر ہے۔ جائزے کے مطابق ایسے حکمرانوں کی تعداد بڑھ رہی ہے جو نگرانی میں اضافے، اپنے اقتدار کو طوالت اور ذاتی مفادات کو فروغ دینے کے نظاموں کی تشکیل میں لگے ہوئے ہیں۔ ساتھ ہی سماجی نا انصافی، بدعنوانی اور بد انتظامی کیخلاف مظاہروں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ اس مقصد کے لیے بیرٹلز مان نے ترقی پذیر اور ترقی کی دہلیز پر کھڑے 129 ممالک کی صورتحال کا جائزہ لیا ہے۔

شیئر: